سرود رفتہ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - ماضی کا گیت، عہد گزشتہ کی راگنی، ماضی کی دل خوش کن یاد۔ گوش آواز سرود رفتہ کا جویا ترا اور دل ہنگامۂ حاضر سے بے پروا ترا ( ١٩٢٤ء، بانگ درا، ٢١٦ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سرود' کے بعد کسرہ اضافت لگا کر 'رفتن' مصدر سے مشتق حالیہ تمام 'رفتہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٢٤ء سے "بانگ درا" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر